منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر غیر قانونی کام کروانے والےمزید 11 چینی باشندے گرفتار ،سنسنی خیز انکشافات

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) ایف آئی اے نے جوہر ٹائون سے پاکستانی خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر مکروہ کام کروانے والے مزید 11 چینی باشندے گرفتار کر لیے،ملزمان کے ایجنٹوں نے میرج بیورو بنائے ہوئے تھے جن کے ذریعے معصوم شہریوں کو پیسوں کا جھانسہ دیکر ان سے شادیاں کرواتے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کا چینی باشندوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے مکروہ کام کروانے والے 11 مزید چائنیز نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق چینی نوجوان مسیح خواتین کے ساتھ جعلسازی کے ساتھ شادیاں کرتے تھے اور ملزمان لڑکیوں کے جسم کے اعضاء بھی نکالتے تھے، چند روز قبل نذیر احمد کی بیٹی چائنہ سے واپس آئی، متاثرہ لڑکی پاکستانی ہائی کمشن اور چائنہ کی مداخلت پر واپس آئی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ شخص نذیر احمد کی درخواست پر ایف آئی اے نے جوہر ٹائون میں چھاپہ مار کر چینی باشندوں کی گرفتاریاں کیں، نذیر احمد کی بیٹی کو ملزمان چائنہ لیجا کر مکروہ کام کرواتے تھے، ملزمان کے ایجنٹوں نے میرج بیورو بنائے ہوئے تھے اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو پیسوں کا جھانسہ دے کر ان سے شادیاں کرواتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…