جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

خواتین اسپنرز میں ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو مزید 2 وکٹیں درکار

datetime 7  مئی‬‮  2019 |

ڈبلن (این این آئی)خواتین اسپنرز میں ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو مزید 2 وکٹیں درکار ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دنیا کی کامیاب ترین خواتین اسپنرز کی فہرست میں ثناء میر اس وقت تیسرے نمبر پر موجود ہیں، ویسٹ انڈین پلیئر انیسہ محمد 146 وکٹوں کے ساتھ اس وقت سرفہرست ہیں، آسٹریلوی لیزاستھیلکر نے بھی اتنے ہی شکار کیے ہیں تاہم معمولی فرق سے وہ دوسری

پوزیشن پر ہیں ،پاکستانی پلیئر ثناء میر نے 145 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔بھارتی نیتو ڈریوڈ 141 اور ویسٹ انڈین اسٹیفنی ٹیلر 137 کو پویلین کا راستہ دکھانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ثناء میر نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں صرف 11 رنز دے کر 4 شکار کیے تھے، پاکستانی آل راؤنڈر (کل)جمعرات کو دوسرے مقابلے میں مزید دو وکٹیں حاصل کر کے ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنا سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…