ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدترین مندی ،کے ایس ای 100انڈیکس 3سال کی کم ترین سطح پر آگیا

datetime 7  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس36100،36000 ، 35900 ،35800 اور35700کی نفسیاتی حدوں سے گرکر3سال کی کم ترین سطح پر آگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروںکے 81ارب80کروڑروپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت11فیصدزائد جبکہ75.98فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،سیمنٹ،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 36192پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز اورچین سے آزاد تجارتی معاہدہ کو ایف بی آر کی جانب سے معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیئے جانے جیسی خبروں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور انہوں نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی، جس نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس35570پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی ریکارڈ کیاگیا،تاہم منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس کی 35600کی حدبحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس517.53پوائنٹس کمی سے 35605.42 پوائنٹس پر بندہوا۔ماہرین سٹاک کے مطابق سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال ،معاشی اعداد و شمار میں افراط زر کی شرح میں اضافے کی نشاندہی ، قرض کیلئے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستانی معیشت کو طابع کرنے جیسی خبروں نے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ سے دور رکھا اور انہوں نے نہ صرف نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا بلکہ سرمائے کے انخلا کو بھی ترجیح دی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔پیرکومجموعی طور پر329کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے60کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،

250کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں81ارب80کروڑ56لاکھ13ہزار247روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر72کھرب 89 ارب81 کروڑ28لاکھ39ہزار984روپے ہوگئی۔پیر کومجموعی طور پر7کروڑ14لاکھ18ہزار110شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت

70لاکھ82ہزار640 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت99.00روپے اضافے سے2097.00 روپے اورایگری آٹوزانڈسٹری کے حصص کی قیمت11.12روپے اضافے سے233.88روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سائفرفیبرکس کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت35.17روپے کمی سے668.33روپے

اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت23.00روپے کمی سے680.00روپے ہوگئی ۔پیرکومیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں64لاکھ38ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.61روپے کمی سے26.49روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں56لاکھ96ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر

رہی،جس کے شیئرزکی قیمت16پیسے کمی سے11.92روپے ہوگئی ۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس287.07پوائنٹس کمی سے16790.40پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1220.32پوائنٹس کمی سے56659.46پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس305.47پوائنٹس کمی سے26232.32پوائنٹس پربندہوا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…