منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

2016-17میں،مختلف ممالک سے205833 پاکستانی ڈی پورٹ، سب سے زیادہ کس دوست ملک نے نکالے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)2016اور 2017میں صف اول کے دس ممالک سمیت مختلف ممالک سے 205833 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے،سب سے زیادہ سعودی عرب سے ہوئے جن کی تعداد 152135ہیں،متحدہ عرب امارات سے بھی 20396 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کی ”ہیومن ٹریفکنگ اینڈ مائیگرینڈ سمگلنگ“ بارے سالانہ رپورٹ کے مطابق 76 فیصد

پاکستانی صرف سعودی عرب اور8.5 پاکستانی یو اے ای سے ڈی پورٹ ہوئے،2016ء کے مقابلے میں 2017ء میں سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی شرح میں 38فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق2016 ء میں کل 82740 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، جس میں بحرین سے186،یونان سے958،ملائیشیا سے3700،اومان سے1804،سعودی عرب سے58399،جنوبی افریقہ، ترکی سے2146،یو کے سے1895،یو اے ای سے10003، امریکا سے215 اور دیگر ممالک سے2867 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 2017ء میں ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 123093 بنتی ہیں،جس میں بحرین سے136،یونان سے1987،ملائیشیا سے3165، اومان سے3165،سعودی عرب سے93736، جنوبی افریقہ سے511،ترکی سے4925،یو کے سے1769،متحدہ عرب امارات سے10393، امریکہ سے280 اور دیگر ممالک سے 3026 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 18سے40سال کے عمر کے شہریوں کی تعداد زیادہ ہیں جو کہ بہتر معاشی مواقعوں کی تلاش کیلئے بیرون ممالک کارخ کرتے ہیں،2017میں مختلف ممالک سے 18سے40سال تک کے 87,950 شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…