پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

 والدین نے 10 سالہ بچی کی شادی 45 سال کے شخص سے کر دی، کم سن بچی تھانے میں دھاڑیں مار مار کر روتی رہی،افسوسناک واقعہ

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکار پور(آن لائن) شکار پور میں والدین نے 10 سالہ بچی کی شادی 45 سال کے شخص سے کر دی۔والد نے ڈھائی لاکھ کے عوض اپنی 10 سالہ بچی کو فروخت کر دیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکارپور میں بچی کی رخصتی کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے چھاپہ مار کر دولہے کو حراست میں لے لیا۔معصوم بچی تھانے میں دادی سے لپٹ کر رونے لگی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ والد نے کم سن بچی کا نکاح 4 سال پہلے کروایا تھا۔اب اس کی عمر دس سال ہے تو رخصتی کر رہے تھے،جب کہ دولہا نے کہا کہ مجھ سے بچی کے والد نے ڈھائی لاکھ روپے لیے تھے۔اسی حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے 45 سالہ شخص کی 10 سالہ بچی کے ساتھ زبردستی شادی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔یہ واقعہ شکار پور کی تحصیل خانپور کے نواحی گاں مھرو ماڑی میں پیش آیا، جس میں رخصتی سے قبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دولہے اور دولہن کو گرفتار کرلیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے 45 سالہ شخص کی شناخت محمد سومر جبکہ 10 سالہ لڑکی کی شناخت ملوکان شیخ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم پر 10 سالہ لڑکی سے زبردستی شادی کرنے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق10 سالہ بچی کے ساتھ زبردستی نکاح پڑھایا گیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر رخصتی سے قبل کارروائی کرتے ہوئے دولہے اور دولہن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد دولہے کو نیو فوجداری تھانہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ 10 سالہ لڑکی کو وومین کمپلین سیل شکارپور منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ دولہن کے والد اور نکاح خواہ پولیس کارروائی کے موقع پر فرار ہوگئے تھے، جنہیں بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔جب کہ دولہا بھی پولیس کے زیر حراست ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…