لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور میں 5 سال کی ترقی پچھلے 25 سال پر بھاری ہے تحریک انصاف نے ملک کو خودمختاری کا سودا کیا اور آئی ایم ایف کی کالونی بنا دیا۔ مریم نواز کو پارٹی تنظیم میں خوش آمدید کہتے ہیں ان کے سرگرم ہونے سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ مریم نواز مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں اور انہوں نے متحرک کردار ادا کیا ہے مریم نواز کے سرگرم ہونے سے پارٹی کو تقویت ملے گی اور کارکنوں میں جوش اور جذبہ پیدا ہو گا انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم ان کی شخصیت پارٹی کے لئے سرمایہ ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ملک کی سب سے بڑی جمہوری جماعت ہے ن لیگ کے پاس ہی اقتصادی ویڑن ہے ہمارے 5 سالہ دور کی ترقی پچھلے 25 سال پر بھاری ہے یکم اپریل 2018 کے بعد ملک میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا آج کسی بھی شعبے میں ملک آگے نہیں بڑھ رہا تحریک انصاف نے ملک کی خود مختاری کا سودا کیا آج ملک کو آئی ایم ایف کی کالونی بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام غیر آئینی اورجمہوریت پر حملہ ہے۔ بلدیاتی نظام میں تبدیلی سیاسی بنیاد پر کی گئی ہے ہم اسمبلی میں بھر پور احتجاج کریں گے اور یہ نظام جیسے ہی نافذ ہو گا اسے چیلنج کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے دور میں 5 سال کی ترقی پچھلے 25 سال پر بھاری ہے تحریک انصاف نے ملک کو خودمختاری کا سودا کیا اور آئی ایم ایف کی کالونی بنا دیا۔ مریم نواز کو پارٹی تنظیم میں خوش آمدید کہتے ہیں ان کے سرگرم ہونے سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔ مریم نواز مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں اور انہوں نے متحرک کردار ادا کیا ہے