منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان، نوازشریف اور بلاول زرداری، شاہد آفریدی کی  کتاب میں سیاسی شخصیات سے متعلق بھی دلچسپ اقتباسات سامنے  آگئے

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر نے جہاں  پاکستان میں کرکٹ کی دنیا میں طوفان برپا کر رکھا ہیوہاں انکی کتاب میں سیاسی شخصیات سے متعلق بھی دلچسپ اقتباسات سامنے آئے ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں اپنے ابتدائی کیرئیر کے بارے میں بتاتے ہوئے شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ انھوں نے ون ڈے میں تیز ترین  سنچری بھارتی لیجینڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بیٹ سے بنائی۔

انہوں نے لکھا سچن ٹنڈولکر نے اپنا بلا وقار یونس کو دیا کہ اور کہا کہ سیالکوٹ سے ایسا ایک بیٹ ان کو بنوا کر دیں۔  وقار یونس نے سچن کا بلا شاہد آفریدی کو تھما دیا جس سے انھوں نیاپنے کیرئرکی مشہورزمانہ تیز ترین سینچری کی۔ شاہد آفریدی نے  سنتیس گیندوں پر ایک سو رنز بنا ئے تھے۔ شاہدآفریدی کی سوانح حیات گیم چینجر کے لکھاری وجاہت سعید خان نے کہا ہے کہ  اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ شاہدآفریدی نے درست وقت کے لیے سنبھال کے رکھا تھا۔ شاہد آفریدی نے تنقید کے ساتھ تعریف بھی کی ہے۔ جس کا اندازہ قاری کوپوری کتاب پڑھنے کے بعد ہی ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی کتاب میں سیاسی شخصیات پر بھی بات کی ہے۔عمران خان کے بارے میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بطور کھلاڑی اور وزیر اعظم انھیں بے حد پسند ہیں۔ مگر ان کے ارد گرد کے لوگوں کی وجہ سے عمران خان اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کے بارے میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ بھلے ان پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں مگر وہ ڈیلیور کرنا جانتے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بارے میں شاہد آفریدی کا دلچسپ انکشاف سامنے آیاہے۔سابق آلراونڈر نے لکھا کہ پی سی بی کے سابق چیئر مین اعجاز بٹ سے ان کی لڑائی ہو گئی۔ اس کے بعد بلاول بھٹو انکے اور چیرمین پی سی بی کے درمیان صلح کرانے آئے تو انھوں نے شرط رکھی کہ صلح تو ہو جائے گی مگر ہر ریلی میں انکے ساتھ رہنا ہو گا۔شاہد آفریدی لکھتے ہیں کہ انھوں نے اس معاملے میں بلاول بھٹو کو صاف انکار کر دیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…