جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پی آئی اے نے ناکارہ جہازوں کو اڑان بھرنے کیلئے قابل استعمال بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے،بڑی پیش رفت

datetime 4  مئی‬‮  2019 |

راولپنڈی (این این آئی) پی آئی اے نے ناکارہ جہازوں کو اڑان بھرنے کیلئے قابل استعمال بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر بوئنگ 777اور ایئربس320کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا،

دونوں طیارے پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی نگرانی میں تیار ہورہے ہیں۔ذرائع کیمطابق دونوں طیاروں کی مرمت پر لاکھوں ڈالر کی پی آئی اے کو بچت ہوگی،ذرائع کیمطابق ڈیڑھ سال سے زائدپی آئی اے کا بوئنگ777طیارہ اور ایئر بس 320کراچی ایئرپورٹ پرناکارہ کھڑے ہوئے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے کے انجینئرز نے پرانی انتظامیہ کے دور میں ان طیاروں کا سامان نکال کر دوسرے طیاروں میں لگا دیا تھا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق بوئنگ777طیارہ رجسٹریشن BHVکا انجن باہر سے منگوالیا گیا ہے،  طیارے کی ڈیکوریشن اور مینٹننس کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق BLVرجسٹریشن کا حامل ایئربس 320کی بھی مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں طیارے عید سے قبل اڑان بھرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان دونوں طیاروں کو حج آپریشن کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا پی آئی اے نے ناکارہ جہازوں کو اڑان بھرنے کیلئے قابل استعمال بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر بوئنگ 777اور ایئربس320کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا،دونوں طیارے پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی نگرانی میں تیار ہورہے ہیں۔ذرائع کیمطابق دونوں طیاروں کی مرمت پر لاکھوں ڈالر کی پی آئی اے کو بچت ہوگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…