منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پیمرا کاٹی وی چینلز کی تعداد88سے بڑھاکر250تک کرنے کا فیصلہ،سات کیٹیگریزمیں 58 سیٹلائیٹ ٹی وی لائسنسوں کے اجراء کیلئے بولی کا انعقاد

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 58 سیٹلائیٹ ٹی وی لائسنسوں کے اجراء کیلئے 2اور 3مئی 2019؁ء کو پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بولی کا انعقاد کیا۔بڈنگ کمیٹی کی صدارت چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کی اور اتھارٹی کے پرایؤیٹ ممبران محمد سرفراز جتوئی، نرگس ناصر اور شاہین حبیب اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پیمرا نے سات کیٹیگریز میں 70سیٹلائیٹ ٹی وی لائسنسزکے اجراء کیلئے بولی کا انعقاد کیا۔جن میں

خبریں وحالاتِ حاضرہ کیلئے 8، تفریح کیلئے 27، کھیلوں کیلئے 5، زراعت کیلئے2، صحت کیلئے4، تعلیم کیلئے 12اور علاقائی زبانوں کیلئے 12لائنسزشامل ہیں۔ یاد رہے اتھارٹی نے پیمرا آرڈیننس 2002کی شق 19کے تحت بذریعہ بولی سیٹلائیٹ ٹی وی لائسنسوں کے اجراء کیلئے 25دسمبر 2018؁ء کو شائع اشتہار کے ذریعے کمپنیوں سے درخواستیں طلب کیں تھیں۔ بولی کے پہلے دن نیوز و کرنٹ افیئرز، انٹرٹینمنٹ اور علاقائی زبانوں کیلئے جبکہ دوسرے دن صحت، سپورٹس، ایجوکیشن اورایگریکلچر لائسنسوں کیلئے بولی کا انعقاد کیا گیا۔ بولی شفاف اور منصفانہ طریقے سے منعقد کی گئی اوراس عمل میں حصہ لینے والی تمام کمپنیوں نے بولی کے کامیاب انعقاد پر پیمرا پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ نیوز و کرنٹ افیئرز کے چینل کیلئے 283.5ملین روپے، انٹرٹینمنٹ چینلکیلئے 50.5ملین روپے، سپورٹس چینل کیلئے 42.5ملین روپے، زراعت کے چینل کیلئے52ملین روپے، صحت کے چینل کیلئے 42ملین روپے،ہیلتھ چینل کیلئے 46ملین روپے اور علاقائی زبانوں کے چینل کیلئے 102ملین روپے کی حتمی بولی دی گئی۔ کامیاب بولی دہندگان کو پندرہ دن کے اندر زرِبیعانہ جمع کرانا ہو گا۔اس بولی کا مقصد ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن میڈیم جیساکہ

آئی پی ٹی وی، ڈیجیٹل کیبل اور ڈی ٹی ایچ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرناہے۔ پیمرا نے ابھی تک صرف 88ٹی وی لائسنسوں کا اجراء کیا ہے جبکہ آنے والی ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کی کامیابی کیلئے 250چینلزدرکار ہوں گے۔ پیمرا امید کرتا ہے کہ ان ٹی وی چینلز کے آغاز سے ناصرف سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میسر ہوں گے بلکہ عوام کو وسیع پیمانے پر تفریح، تعلیم اور معلومات کے مواقع بھی ملیں گے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…