پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ملک گیرہڑتال اور احتجاج کا اعلان کردیاگیا

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)آل پاکستان موبائل فون ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر محمدرضوان نے ڈیلرز کے معاشی قتل عام کے خلاف 4،مئی بروز ہفتہ ملک گیر ہڑتال اور زبردست احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک احتجاجی بیان میں واضح کیاہے کہ ڈیلرز کا معاشی استحصال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے،بڑی کمپنیوں کے مفادات کی خاطر عام ڈیلرز کو بیروزگار کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ PTAکی جانب سے عدالت عالیہ کے حکمنامہ کی نافرمانی کرنے اور اچانک شہریوں اور تاجروں کے موبائل فون بند کیے جانے

کے غیرقانونی عمل سے ناصرف کسٹمرزاور تاجروں میں تصادم کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے بلکہ عام شہریوں اور تاجروں میں سخت اشتعال اور بے چینی پائی جارہی ہے،جس سے ملک بھر میں بدامنی کے سنگین خدشات جنم لینے لگے ہیں۔محمدرضوان نے کہا اگر حکومت نے PTAکی غلط روش کے باعث اس بگڑتی صورتحال کا بروقت نوٹس نہ لیا تو نتائج کی ذمہ دار وہ خود ہوگی۔انہوں نے کہا پہلے مرحلے میں ملک گیرہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،ڈیلرز کا معاشی قتل عام بند نہ کیا گیا تو لاکھوں موبائل فون ڈیلرز سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…