پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

شہداءکی یاد میں منعقدہ تقریب میں پولیس افسران کی موجودگی میں شہید کی والدہ کو شرمناک سلوک کا نشانہ بناڈالاگیا،انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)شہداءکی یاد میں منعقدہ تقریب میں پولیس افسران کی موجودگی میں شہید کی والدہ کو شرمناک سلوک کا نشانہ بناڈالاگیا،انتہائی افسوسناک صورتحال، تفصیلات کے مطابق چینی قونصلیٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی والدہ کو کراچی پولیس کی جانب سے

آرٹس کونسل میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے سالانہ ایوارڈ پروگرام میں شرمناک سلوک کا نشانہ بناڈالاگیا، دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے غریب شہید پولیس اہلکار کی والدہ کو تقریب میں بیٹھنے کے لئے کرسی تک نہ دی گئی اور شہید کی والدہ کو زمین پر بٹھاکر کھانا کھانے کے لئے دیاگیا، اس موقع پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، تقریب میں کھانے کے دوران پولیس افسران تو کرسیوں اور صوفوں پر بیٹھے رہے جبکہ غریب شہید پولیس اہلکار کی والدہ کو بیٹھنے کے لئے کرسی تک نہ دی گئی اور بوڑھی خاتون کوزمین پر بیٹھ کر ہی کھانا کھانے پر مجبور کردیاگیا، افسوسناک امر یہ ہے کہ اس واقعے پر کسی سینئر افسر نے نوٹس تک نہ لیا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام کا انتہائی شدید ردعمل دیکھنے میں آرہاہے اور سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے حکومت سے اس افسوسناک واقعے کا فوری طورپر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور تقریب میں موجود تمام بڑے افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…