پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

رمضان المبارک، حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے رمضان المبارک میں ملک بھر میں سحر اورافطار کے اوقات لوڈشیڈنگ نہ کر نے کااعلان کیاہے۔جمعہ کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دور ان وزیر توانائی عمر ایوب نے کہاکہ رمضان المبارک میں 80 فیصد فیڈز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔وزیر بجلی عمر ایوب نے کہاکہ ملک بھر میں سحر اور افطار کے اوقات میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔عمر ایوب نے کہاکہ رمضان المبارک میں سحر کے اوقات رات 2 بجے سے صبح 6 بجے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ افطار کے اوقات شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں ہر ڈسکو میں خصوصی سیل 24گھنٹے مانیٹرنگ کا کام کریگا۔عمر ایوب نے کہاکہ اب بجلی ٹرانسفارمر کی تبدیلی اور ریپئر ڈسکوز کی ذمہ داری ہو گی۔عمر ایوب نے کہاکہ ڈسکوز میں ٹرانسفارمرز کی ریپئر میں دو ارب کرپشن کا مافیا ختم کیا ہے۔سینیٹر نعمان و زیر نے کہاکہ ملک بھر میں 11 گھنٹے بجلی دینے سے کتنے اربوں روپے کا نقصان ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پیسکو نے ٹرانسفارمرز کی ریپئر پر کروڑوں روپے کی ادائیگی کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان میں بجلی فراہمی اور ٹرانسفارمرز کی ادائیگی کیلئے ڈسکوز کا نقصان پورا کیا جائے۔عمر ایوب نے کہاکہ ٹرانسفارمرز مافیا ریپئر کا زیادہ بل بنوانا تھا۔ سیکرٹری بجلی عرفان علی نے کہاکہ سندھ اور خیبر پختو نخواہ میں بجلی چوری سرعام تھی۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں بجلی چوری پکڑی اور بند کروائی،سندھ میں بجلی چوری والے55 فیڈز پر چوری کو بند کیا۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں 400 سو پلازوں پر بجلی چوری بند کی۔انہوں نے کہاکہ ان پلازوں میں 500 میگا واٹ بجلی چوری کی جا رہی تھی،پشاور میں بھی بجلی چوری کامیابی سے روکی گئی۔انہوں نے کہاکہ بنوں اور چارسدہ کے فیڈر بھی جلد صاف کریں گے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں ملک کے 80 فیصد فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…