اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپوزیشن کو دلائل میں مات ، عمران خان کا بیانیہ جیت گیا وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف سے متعلق کیا الفاظ کہے تھے جو سچ ثابت ہوگئے

datetime 3  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ نوازشریف ضمانت کے بعد ایک دن بھی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے ، ضمانت مانگنا ایک بہانہ ہے ، لندن بھاگنا چاہتے ہیں ، لندن کی سڑکوں پر شریف برادران کھلے عام پھرتے ہیں،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی ان ہائوس تبدیلی سے وزیراعظم کا بیانیہ جیت گیا ہے ۔

وزیر اعظم نے پہلے دن کہا تھا جس کا دامن داغ دار ہو اس کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں موجود رہنے کا کوئی حق نہیں۔ وہ جمعہ کو یہاں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزاکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ ظفر اللہ مرزا کو پی آئی ڈی میں خوش آمدید کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ادویات کی قیمتون کو مدنظر رکھتے ہوئے ظفر اللہ مرزا کو ذمہ داریاں سونپی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا تھا،وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی۔انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان کی منزل کی طرف ہم رواں دواں ہیں،صحت پی ٹی آئی کا اہم جزو ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے ملک کی عوام کیلئے ایسا چناؤ کیا ہے جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے حق کے لئے لڑنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کو تبدیل کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن کی تمام دلیلیں ہار گئیں ،وزیر اعظم نے پہلے دن کہا تھا کہ جس کا دامن داغ دار ہو اس کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں موجود رہنے کا کوئی حق نہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں ،نواز شریف جیل سے ضمانت کے بعد ایک دن بھی ہسپتال نہیں گئے۔ انہوںنے کہاکہ لندن کی سڑکوں پر شریف برادران کھلے عام پھرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بیماری جیل نہ جانے کا بہانہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ نواز شریف ضمانت کے بعد ہسپتال میں ایک دن بھی داخل نہیں ہوئے،ضمانت مانگنا ایک بہانہ ہے، یہ لندن بھاگنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی عوام کو اکسانے کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے۔وزیر صحت نے کہاکہ وزارت سنبھالنے کے پہلے دن سب سے تفصیلاً بات کی،ہمیں سارے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی سپورٹ پر ان کا شکر گزار ہوں۔

انہوںنے کہاکہ جب مجھے کیبنٹ مین دعوت دی گئی تو میں نے وزیر اعظم کی آنکھوںمیں عوام کے لئے تکلیف دیکھی۔ انہوںنے کہاکہ صحت کے شعبے میں بہتری لانا بہت ضروری ہے،ادویات کی قیمتوں کی وجہ سے ساری عوام متاثر ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا وژفن ہے کہ عوام کو تمام سہولتیں ملیں۔ انہوںنے کہاکہ میں اس مشن کے ساتھ آیا ہوں کہ ہم نے صحت کے شعبے میں انقلاب لانا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کے اپنے خیالات بہت وسیع ہیں ،پاکستان میں ہر انسان کو یکسان زندگی گزارنے کے مواقع ملیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شعبہ صحت میں یہ تمام ذمہ داریاں مجھ پر عائد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…