لاہور( این این آئی) حکومت کی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الٰہی نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کو تباہی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ہ کا بڑے صوبے سے موازنہ نہیں کرسکتے، انتظامی اخراجات 6 گنا بڑھ جائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ 4 ہزار یونین کونسلز، 24ہزار ویلیج کونسلز اور پنچائیت بھی ہو ںگی
جس سے انتظامی اخراجات میں 6گنا اضافہ ہو جائے گا، نئے بلدیاتی نظام میں سالانہ 8ارب تنخواہوں کی مد میں جائیں گے۔مونس الٰہی نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا ہ کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا، دونوں صوبوں کی آبادی میں بڑا فرق ہے، تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا ہ کا فارمولہ کاپی پیسٹ نہیں کرنا چاہیے، اس حکمت عملی کو دوبارہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔