پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلئے جمع رقم کتنے ارب ہو گئی ؟ تفصیلات جاری

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ 10 سالوں کے دوران تیل اور گیس کے دریافت ہونے والے ذحائر کی تعداد 160 ہے، سب سے زیادہ ذخائر سندھ سے 160 دریافت کئے گئے،پنجاب13،خیبرپختونخوا 13 جبکہ بلوچستان سے سے 3 ذخائر دریافت کئے۔جمعہ کو سینٹ کا اجلاس صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا جس میں وزیر توانائی عمر ایوب خان نے تحریری جواب میں بتایاکہ

گزشتہ 10 سالوں کے دوران تیل اور گیس کے دریافت ہونے والے ذحائر کی تعداد 160 ہے۔ انہوںنے کہاکہ سب سے زیادہ ذخائر سندھ سے 160 دریافت کئے گئے،پنجاب13،خیبرپختونخوا 13 جبکہ بلوچستان سے سے 3 ذخائر دریافت کئے۔چیف جسٹس، وزیراعظم فنڈ برائے تعمیر دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیمز معاملہ پر وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے سینٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ۔ بتایاگیاکہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق 10 ارب 40 کروڑ 57 لاکھ 773 روپے بھاشا اور مہمند ڈیمز کے فنڈز میں جمع ہوچکے ہیں ،وزیراعظم کی جانب سے مئی کے مہینے میں اس منصوبے کا انعقاد کردیا جائیگا۔وزیر انچارج برائے پرائم منسٹر ہاؤس نے سینٹ میں تحریری جواب میں کہاکہ پاکستان سٹیزن پورٹل 28 اکتوبر 2019 کو شروع کیا گیابتایاگیا کہ 13 اپریل 6 لاکھ 20 یزار 588 شکایات موصول ہوئیں،4 لاکھ 64 ہزار 562 شکایات حل کردی گئیں ،مجموعی طور پر 75 فیصد شکایات حل کردی گئیں، بتایاگیاکہ صرف 25 فیصد مطلب ایک لاکھ 56 ہزار 26 شکایات اس وقت زیر التوا ہیں۔بتایاگیاکہ شکایات حل کرنے کیلئے کم از کم 20 اور ذیادہ سے ذیادہ 40 روز درکار ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…