بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شہبازشریف کی جگہ کس رہنما کو چیئرمین پی اے سی اور پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا ؟

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی آئی پی) مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی نے رانا تنویر حسین کو شہباز شریف کی جگہ پبلک اکانٹس کمیٹی (پی اے سی)کا چیئرمین اور خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفرالحق اور خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر، خرم دستگیر، مشاہد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔ا

جلاس کے دوران مسلم لیگ(ن) شہباز شریف کی پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے دست بردار ہوگئی اور رانا تنویر کو نیا چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا گیا جب کہ خواجہ آصف کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر بنانے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ہدایت پر ہی رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی کے لیے نامزد کیا اور شاہد خاقان عباسی نے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا جس کی تمام ارکان نے تائید کی۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا استحقاق ہے کہ وہ جسے مناسب سمجھے چیئرمین پی اے سی نامزد کرے، اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، اپوزیشن کا فیصلہ جب مجھ تک آئے گا تب قانون کے مطابق عمل کریں گے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف متحرک اور سینیئر پارلیمنٹیرین ہیں جنہیں شہباز شریف کی خواہش پر قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بنایا جا رہا ہے۔مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جگہ شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنے پر مشاورت کی جارہی ہے جس کا حتمی فیصلہ شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد ہوگا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی حتمی منظوری پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف خرابی صحت کے باعث اپوزیشن لیڈر کا فعال کردار ادا نہیں کرسکتے اور وہ طویل عرصے بعد طبی معائنے کے لیے لندن پہنچے ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل علاج تک لندن میں ہی قیام کا مشورہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف اپنے علاج کی غرض اور پوتی کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں جن کی وطن واپس نہ آنے سے متعلق مختلف چہ مگوئیاں ہورہی ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں جن کے پاس پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے علاوہ قومی اسمبلی میں اپنی جماعت کا پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی ہے۔شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ اقبال ہاسنگ اسکیم میں گرفتار کیا تھا اور ان کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا جسے بعدازاں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…