پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کی جائیگی یا نہیں؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، حتمی اعلان

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران چوہدری محمد برجیس طاہر کے سوال کے جواب میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری نہیں کی جائیگی،اسے منافع بخش ادارہ بنایا جائیگا۔ جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران چوہدری محمد برجیس طاہر کے سوال کے جواب میں علی محمد خان نے بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز کو پاکستان کا اثاثہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے‘ پاکستان پوسٹ‘ ریڈیو پاکستان‘ پی ٹی وی سمیت دیگر ادارے اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سٹیل ملز کو نجکاری کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، ہم اس کو بحال کریں گے، غلط فیصلوں کی وجہ سے یہ ادارہ تباہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کئی اداروں کی نجکاری کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ آر ایل این جی پاور پلانٹ‘ جناح کنونشن سنٹر‘ سروسز انٹرنیشنل ہسپتال لاہور‘ ماڑی گیس‘ ساہیوال کول پراجیکٹ سمیت کئی ادارے شامل ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران مہناز اکبر عزیز کے سوال کے جواب میں علی محمد خان نے بتایا کہ آئی سی ٹی کے رہائشی علاقہ میں یونیورسٹیوں کے قیام کی اجازت کے لئے سی ڈی اے میں کوئی قواعد و ضوابط نہیں ہیں۔ سی ڈی اے کی جانب سے ریڈ زون میں یونیورسٹی کے قیام کی سی ڈی اے کی جانب سے ایسی کوئی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے تین بار وزیراعظم بن کے کیا کوئی عالمی معیار کی یونیورسٹی بنائی ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پر ہمیں شکر گزار ہونا چاہیے۔ وزیراعظم ہاؤس کی انونٹری سی ڈی اے نہیں تعمیرات عامہ کے پاس ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کو بطور یونیورسٹی استعمال کرنے کے لئے سی ڈی اے کے بائی لاز میں ترمیم کی جائے گی۔ وہ وزیراعظم ہاؤس جو ماضی میں شاہ خرچیوں کا مرکز تھا اب معیاری تعلیم کا معراج ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…