پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پانچ سال میں بیرون ملک پاکستانی مشنز میں تنخواہوں کی مد میں اربوں روپے کے اخراجات،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پانچ سال میں بیرون ملک پاکستانی مشنز میں تنخواہوں کی مد میں اخراجات کی تفصیلات وزارت تجارت نے ایوان میں پیش کر دیں جس میں بتایاگیاکہ کمرشل قونصلرز کمرشل سیکرٹریز کو تنخواہواں کی مدد میں 7 ارب 33 کروڑ دئیے گئے۔

وزارت تجارت کے مطابق2013-14 میں 1 ارب 71 کروڑ تنخواہ کی مد میں دئیے گئے۔ وزارت تجارت کے مطابق 2014-15میں 1ارب 32کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ تحریری جواب میں بتایاگیاکہ 2015-16میں 1ارب 26 کروڑ روپے تنخواہوں کی مدد میں دیئے گئے۔وزارت تجارت نے بتایاکہ 2016-17میں فارن مشنز میں تعینات کمرشل قونصلرز کو 1ارب 44 کروڑ روپے دیئے گئے۔وزارت تجارت کے مطابق 2017-18میں ایک ارب اٹھاون کروڑ دئیے گے۔اجلاس کے دور ان رضا ربانی نے وقفہ سوالات کے حوالے سے قانونی اعتراض اٹھا دیا اور کہاکہ زیادہ تر وزارتوں کو مشیر چلا رہے ہیں۔رضا ربانی نے کہا کہ رولز کے تحت وزیر اعظم ان وزارتوں کے انچارچ منسٹرز ہیں۔انہوں نے کہاکہ کیا وزیر اعظم سے ایوان میں پیش ہونے والے سوالات پر دستخط کیے۔رضا ربانی نے کہاکہ اگر وزیر اعظم نے جوابات پر دستخط کر کے جوابات سنییٹ سیکرٹریٹ کو نہیں بھیجے تو یہ رولز کی خلاف ورزی ہے۔وزیر پارلیمانی امور نے رولز کے معاملے پر جواب کیلئے وقت مانگ لیا۔اعظم سواتی نے کہاکہ پوچھ کر بتاتا ہوں وزیر اعظم نے دستخط کیے یا نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…