جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

 خواجہ آصف کا مہندڈیم کی تعمیر کا کریڈٹ لیگی حکومت کو دینا سرار ڈھٹائی اور بے شرمی ہے، منصوبہ لیگی حکومت کا تھا تو۔۔۔! تحریک انصاف نے بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ خواجہ آصف کا ڈیم کی تعمیر کا کریڈٹ لیگی حکومت کو دینا سرار ڈھٹائی اور بے شرمی ہے۔ جمعرات کو لیگی رہنماء خواجہ آصف کے بیان پر تحریک انصاف نے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف کا ڈیم کی تعمیر کا کریڈٹ لیگی حکومت کو دینا سرار ڈھٹائی اور بے شرمی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم کا پراجیکٹ 54 سال کی تاخیر سے شروع ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف بتائیں ڈیم کی تعمیر میں عملی طور پر کیا اقدامات اٹھائے؟۔انہوں نے کہاکہ لیگی وزراء کو لوٹ مار سے فرصت ملتی تو عوامی مفاد کے منصوبوں کی تکمیل کا سوچتے۔انہوں نے کہاکہ بطور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف مہمند ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ منصوبہ لیگی حکومت کا تھا تو جانے سے پہلے سنگ بنیاد کیوں نہ رکھا۔انہوں نے کہاکہ لیگی حکومت کی نا اہلی اور غیر سنجیدگی کے باعث عدلیہ کو ڈیم کے معاملہ پر آواز اٹھانا پڑی۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ بننے کی پرانی عادت ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سیالکوٹ میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا تب بھی یہی شور مچایا گیا۔انہوں نے کہاکہ چیخ چیخ کر کہا گیا پی ٹی آئی حکومت ہمارے منصوبے مکمل کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف تختیوں کے کریڈٹ کے لئے رونا دھونا بند کریں۔انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم منصوبے کے آغاز پر فیصل واوڈا اور وزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں۔  جمعرات کو لیگی رہنماء خواجہ آصف کے بیان پر تحریک انصاف نے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف کا ڈیم کی تعمیر کا کریڈٹ لیگی حکومت کو دینا سرار ڈھٹائی اور بے شرمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم کا پراجیکٹ 54 سال کی تاخیر سے شروع ہو رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…