پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

مہمند ڈیم کا منصوبہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بنایا گیا،اب سیاسی ڈرامہ کیا جارہاہے،حکومت نے آٹھ ماہ ضائع کر دئیے،مسلم لیگ (ن) نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہاہے کہ سڑکوں پر آنے کی نوبت رمضان کے مہینے کے بعد آئیگی،مشاورت ہورہی ہے، اگر پارلیمنٹ میں بات نہ سنی گئی تو ہم سڑکوں پر آئیں گے،مہمند ڈیم کا منصوبہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بنایا گیا،اب سیاسی ڈرامہ کیا جارہاہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا ڈیموں پر چار پائی ڈا ل کر بیٹھوں گا،ہمیں چار پائی کہیں نظر نہیں آرہی ہے،موجودہ حکومت نے آٹھ ماہ ضائع کر دئیے،

عمران خان کہتے کسی کو نہیں چھوڑونگا،ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر احتساب کریں،کابینہ کی نااہلی کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچا، عمران خان استعفیٰ دیں،موجودہ اسمبلی کی کارکردگی قابل فخر نہیں رہی،اپوزیشن ایوان میں فعال کردار ادا کر رہی پے اور کرتی رہے گی،امید ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ بلدیاتی نظام کے معاملے پر ازخود نوٹس لیں گے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ:مہمند ڈیم کا منصوبہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بنایا گیا،منصوبے کیلئے ٹینڈر کا اشتہار ہمارے دور حکومت میں دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ منصوبے کی فائنلایزیشن اب کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت کے منصوبوں پر اپنی تختی لگانے کی روایت چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مہمند اور بھاشا ڈیم کے لیے بجٹ مختص کیا جا چکا تھا۔انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم کا افتتاح کا سیاسی ڈرامہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بہتر ہوتا واپڈا منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیتا۔ انہوں نے کہاکہ نو مہینوں میں خود تو کچھ نہیں کیا ہمارے منصوبوں کو ہی چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لئے ڈیموں کے پراجیکٹ شروع کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام کو بیوقوف بنانے والے خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ نہ صرف مہمند بلکہ دیامیر اور بھاشا ڈیم کا کریڈٹ بھی مسلم لیگ ن کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ڈیموں کے نام پر سیاست کی۔

انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بے بھی ڈیموں پر سیاست کی اور اپنی ذاتی تشہیر کی،سابق چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ڈیموں پر چارپائی ڈال کر بیٹھوں گا،ہمیں چارپائی کہیں نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہاکہ ایک سو چوبیس ارب کی رقم سے دیامیر بھاشا ڈیم کے لیے زمین مختص کی۔احسن اقبال نے کہاکہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک یا دیگر مالیاتی ادارے جب تک سرمایہ کاری نہیں کرتے ڈیم بنانا مشکل ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت بتائے ان بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے آٹھ ماہ ضائع کر دئیے۔احسن اقبال نے کہاکہ پنجاب حکومت کی کارکردگی مثالی رہی،پنجاب میں عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا تھا لیکن ہمیں حکومت قائم کرنے نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ عوام کا مینڈیٹ چھین کر نااہل لوگوں کو صوبے پر مسلط کر دیا گیا۔احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا احتساب کرونگا،احتساب کرنا ہے تو اپنے گھر سے شروع کریں۔ انہوں نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر احتساب کریں۔

انہوں نے کہاکہ احتساب کرنا ہے تو ڈالر کی قیمت میں اضافے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں۔انہوں نے کہاکہ عمران نے اپنے وزیر ہٹا کر اپنی نااہلی تسلیم کر لی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ ہٹائے گئے وزرا ملکی مفاد کے خلاف کام کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ قوم جاننا چاہتی ہے وزیروں نے ملکی مفاد کو کیسے نقصاں پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ دار گزشتہ حکومتیں نہیں موجودہ حکومت ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ آپکی صفوں میں پاکستان کی کرپشن کے تمام مگرمچھ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آپ بتائیں آپ کے وزیروں نے ملک کے مفاد کو کس طرح نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ان الزامات سے مبرا نہیں ہیں، آپ بھی استعفیٰ دیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ آپکی کابینہ کی نااہلی نے ملک کا نقصان کیا۔خواجہ آصف نے کہاکہ موجودہ اسمبلی کی کارکردگی قابل فخر نہیں رہی،اپوزیشن ایوان میں فعال کردار ادا کر رہی پے اور کرتی رہے گی۔خواجہ آصف نے کہاکہ ہم بولنے لگیں تو اسپیکر اجلاس ملتوی کر کے چلے جاتے ہیں،ایوان میں بات نہ کرنے دی گئی تو سڑکوں پر بات کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔خواجہ آصف نے کہاکہ بلدیاتی نظام پر صرف پنجاب کو نشانہ بنایا گیا ہے،پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ امید ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ بلدیاتی نظام کے معاملے پر ازخود نوٹس لیں گے۔خواجہ آصف نے کہاکہ سڑکوں پر آنے کی نوبت رمضان کے مہینے کے بعد آئیگی،مشاورت ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، پنجاب میں حکومت بنانا مسلم لیگ ن کا حق تھا۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس پنجاب حکومت کے مشیران کی بلدیاتی  نظام سے متعلق گفتگو کا نوٹس لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…