اسلام آباد(سی پی پی )انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو گزشتہ روز پیش نہ کیا جا سکاجبکہ عدالت نے شاہ محمود قریشی ،اسد عمر، شفقت محمود،پرویز خٹک ،شوکت یوسفزئی کی آج حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظورکرلیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت
(اے ٹی سی)میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو جمعرات پیش نہ کیا جا سکا،گزشتہ سماعت پر عدالت نے علیم خان کو طلب کیاتھا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی ،اسد عمر ،شفقت محمود،پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی کی آج کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظورکرلیں ۔