ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ، لڑکیوں کو جھانسہ دیکر چینی باشندوں سے شادیاں کروانیوالا گروہ پکڑا گیا ،جانتے ہیں چین لے جا کر کیا کام کروایا جاتا تھا؟

2  مئی‬‮  2019

فیصل آباد(آن لائن)ایف آئی اے فیصل آباد کی بڑی کارروائی ، لڑکیوں کو جھانسہ دیکر چینی باشندوں سے شادیاں کروانیوالا گروہ پکڑا گیا، لڑکیوں کو چین لیجا کر ان کے اعضاء نکال لے جاتے تھے ، کارروائی ڈی گرائونڈ کے نجی ہو ٹل میں کی گئی ، درجنوں افراد کی خفیہ شادیاں ہو رہی تھیں ۔

ایف آئی اے کا تفصیلات بتانے سے گریز ، کل ہنگامی پریس کانفرنس متوقع ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد جمیل احمد خان میو کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں صابر حسین و دیگر عملہ نے اطلاع ملنے پر خفیہ کارروائی کرتے ہوئے ڈی گرائونڈ کے ایک نجی ہوٹل پر چھاپہ مار اور پاکستانی لڑکیوں کو جھانسہ دیکر چینی با شندوں سے شادی کروا کر ان کے اعضاء نکالنے والے گروہ کو پکڑ لیا ، چھاپے کے وقت بھی درجنوں افراد کی شادیاں ہو رہی تھیں اور مبینہ طور پر چھاپے میں گرفتار ہونیوالوں میں چینی دولہا ‘ چینی منتظم لڑکی ‘ مقامی منتظم پادری اور دو سب ایجنٹ بھی شامل ہیں ، اطلاع ملتے ہی ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر محمد رستم چوہان ہنگامی طور پر فیصل آباد پہنچ گئے اور تمام کارروائی کی معلومات حاصل کیں ، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ایف آئی اے حکام کل ہنگامی پریس کانفرنس میں تمام تفصیلات میڈیا کے نمائندوں کے سامنے رکھیں گے ، ایف آئی اے حکام کارروائی سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کررہے ہیں تاکہ حکام خود پریس کانفرنس کرکے کارروائی بارے میڈیا کو بریفنگ دیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…