اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں لائسنس کی پابندی لاگو کرنے کا فیصلہ جس کے تحت نئی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کیلئے لائسنس لازمی قرار دیدیا گیاہے تاہم لائسنس نہ ہونے کی صورت میں رجسٹریشن نہیں ہو پائے گی ۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کیلئے بھی پابندی لگائی جائے گی یعنی گاڑی کی رجسٹریشن
کیلئے بھی لائسنس کو لازمی قرا دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور حال ہی میں ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا اور روزانہ سینکڑوں کی بنیاد پر چالان ہوئے ۔جس کی مد میں لاکھوں روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ۔