بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جب حکمران کرپشن کرتے ہیں توملک و قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زر داری ہمارے خلاف کیا کر رہے ہیں؟ عوام مشکل میں ہیں اس کا احساس ہے،جب آپ کا مشن اللہ کیلئے ہو تو ٹائم کوئی اہمیت نہیں رکھتا، عمران خان کا پیغام

datetime 1  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن جمہوریت بچانے کا شور مچا کر اپنی چوری بچاناچاہتی ہے، جب حکمران کرپشن کرتے ہیں توملک و قومیں تباہ ہوجاتی ہیں، مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زر داری ہمارے خلاف تیاری کررہے ہیں، شریف خاندان کو شکر ادا کرنا چاہیے کہ عدالتوں نے تکنیکی وجوہات پر انہیں بچایا،جتنا شور مچالیں کسی کو این آراو نہیں ملے گا 15 سال تک لوگ مذاق اڑاتے رہے، تحریک انصاف کو تانگا پارٹی کہا جاتا رہا،جب آپ کا مشن اللہ کیلئے ہو

تو ٹائم کوئی اہمیت نہیں رکھتا، عثمان بزدار ثابت کریں گے کہ پنجاب میں ان سے بہتر کوئی وزیراعلیٰ نہیں آیا، عوام مشکل میں ہیں اس کا احساس ہے،ہماری حکومت ہی ملک کو بحران سے نکالے گی،اگر یہاں سے گیس کا ذخیرہ دریافت ہو گیا تو اگلے 50 سال تک پاکستان کا گیس کا مسئلہ ختم ہو جائیگا، احساس پروگرام لانچ ہونے جارہا ہے،پاکستان جلد سیاحت کا حب بن جائیگا۔ بدھ کو یہاں تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے 23 سال بتاتے ہیں کہ جدوجہد کیسے ہوتی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 23 برس جدوجہد کی مثال ہے، جدوجہد میں اچھے اور برے وقت آتے ہیں اور لوگ دلبرداشتہ ہو کر چلے اور کچھ رک جاتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ واحد پارٹی ہے جو مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں وجود میں آئی، کسی شارٹ کٹ کی صورت میں موجود میں نہیں آئی اور یہ ہی پارٹی پاکستان کو معاشی اور اقتصادی بحران سے نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد دولت یا عزت نہیں بلکہ میرا وژن نظریہ پاکستان تھاجس کا مقصد ملک کو ایک فلاحی ریاست بنانا تھا، نظریہ پاکستان علامہ اقبال نے دیا تھا اور انہوں نے یہ نظریہ ریاست مدینہ سے لیا تھا، ہم نے بھی انہی اصولوں پر اس ریاست کو لیکر آنا ہے اور جب ریاست اوپر جائیگی تو بہت اوپر تک جائیگی۔انہوں نے کہاکہ جب 60 کی دہائی میں ہمارے حکمران بیرون ملک جاتے تھے تو ان کی عزت ہوتی تھی لیکن اب عزت کم ہونے

کی وجہ یہ ہے کہ حکمرانوں نے اپنے بارے میں سوچنا شروع کر دیا، جب حکمران کرپشن کرتا ہے تو ملک اور قوم تباہ ہو جاتے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملائیشیا پاکستان سے اوپر چلا جائیگا لیکن مہاتیر محمد ملائیشیا کو اتنا اوپر لے گیا کہ جب وہ گیا تو دنیا میں ملائیشیا کا نام تھا لیکن جب ان کے بعد وہاں بھی چور حکمران آ گئے اور پھر عوام نے دوبارہ 93 سالہ مہاتیر محمد کو منتخب کیا کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ وہ ایک اچھا آدمی ہے۔انہوں نے کہا کہ

جب آپ کا مشن اللہ کیلئے ہو تو ٹائم کوئی اہمیت نہیں رکھتا، قائد اعظم محمد علی جناح لندن کے مہنگے ترین وکیل تھے لیکن انہوں نے 40 سال تک جدوجہد کی، اسی طرح نیلسن منڈیلا نے اپنی قوم کیلئے 27 سال جیل کاٹی۔وزیراعظم نے کہا کہ جب آپ جدوجہد کر کے آگے آتے ہیں تو آپ اچھے برے وقت سے گزر کر آگے آتے ہیں، جدوجہد ایک قسم کی ٹریننگ ہوتی ہے جو آپ کو مضبوط کرتی ہے۔اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ

بہت مہنگائی ہو گئی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مہنگائی ہے اور ہمیں اس کا بھی احساس ہے کہ لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مولانا فضل الرحمان ہمارے خلاف تیاری کر رہے ہیں تو ایک طرف بلاول بھٹو صاحب ہمارے خلاف باتیں کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ جعلی اکاؤنٹس کیس ہمارے دور سے پہلے کا ہے،(ن)لیگ کے وزیر داخلہ نے کہا جعلی اکاؤنٹس سے ایان علی اوربلاول بھٹوکاخرچہ جاتاتھا۔وزیراعظم نے کہاکہ سمجھ نہیں آتی کہ شام کو ٹی وی پر عجیب شکلیں

بنا کر کہتے ہیں پی ٹی آئی نے یہ کر دیا وہ کر دیا۔مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب شہباز شریف گئے تو 1100 ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کر گئے۔ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار ثابت کرے گا کہ پنجاب میں ان سے بہتر کوئی وزیراعلیٰ نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب لوگ اسمبلی میں شور مچاتے ہیں اور جمہوریت بچانے کی باتیں کرتے ہیں، ان لوگوں کا جمہوریت کو بچانے کا

مطلب اپنی کرپشن کو بچانا ہے، یہ لوگ صرف این آر او کیلئے اسمبلی میں شور مچاتے ہیں، یہ لوگ جو مرضی کر لیں ہم انہیں کسی صورت این آر او نہیں دینے والے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کو این آر او دیا جس کی وجہ سے ملک کا 6 ہزار ارب روپے کا قرضہ 30 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا۔سابق وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف علاج کیلئے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں،

شہباز شریف کے اقتدار میں آتے ہی ان کی 11 کمپنیاں بن جاتی ہیں لیکن ان کے دور حکومت میں کوئی ایک ایسا ہسپتال نہیں بنا جہاں ان لوگوں کا علاج ہو سکے۔عمران خان نے کہاکہ جیل میں اوربھی قیدی ہیں جن کاعلاج یہاں نہیں ہوسکتا کیا ان کو باہر جانے کا حق نہیں۔عمران خان نے کہا کہ شہاز شریف، ان کے داماد اور بچے بھی ملک سے باہر ہیں، اسحاق ڈار بھی علاج کے بہانے باہر اور ان کے بچے بھی باہر ہیں، ان لوگوں نے کوئی اسپتال بنایا ہوتا تو نواز شریف کا علاج بھی یہیں ہو رہا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ قومیں اس وقت تباہ ہوتی ہیں جب چوروں کو بچانے کیلئے سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں لیکن ہم نئے پاکستان میں سب کیلئے ایک جیسا قانون بنا رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ عوام مشکل میں ہیں اس کا احساس ہے، 19 ارب ڈالر کا خسارہ ملا ہے جب اتنا بڑا خسارہ ہوتو روپیہ دباؤ میں آجاتا ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت کے پہلے 8 مہینوں میں مہنگائی 2.1 فیصد تھی،(ن) لیگ کے دور میں 8 فیصد اور تحریک انصاف کی حکومت میں 6 فیصد ہے،اگر ہم قرضے کو 30 ہزار ارب سے 20 ہزار ارب روپے

تک لے آتے ہیں تو اب تک کی یہ سب سے بہتر حکومت ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ ایگزون موبل کمپنی کی ڈرلنگ میں دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور میرا یقین ہے کہ یہاں سے گیس کا بہت بڑا ذخیرہ نکلنے والا ہے اور جو ایگزون کا اندازہ ہے اس کے مطابق اگر یہاں سے گیس کا ذخیرہ دریافت ہو گیا تو اگلے 50 سال تک پاکستان کا گیس کا مسئلہ ختم ہو جائیگا۔عمران خان نے دس نکات بتاتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام لانچ ہونے جارہا ہے،پاکستان جلد سیاحت کا حب بن جائیگا، ہم اسے فروغ دیں گے،بلدیاتی نظام ایک زبردست نظام ہے،زرعی اصلاحات کیلئے مکمل پروگرام بنایا ہے، چین ہماری بھر پور مدد کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سے مصنوعی ذہانت کے ہروگرام کیلئے مدد لے رہے ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…