پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سبق یاد نہ کرنے پر طالبات کے بال کاٹنے والی سکول ٹیچر کو سخت سزا سنا دی گئی

datetime 1  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) سبق یاد نہ کرنے پر 15 طالبات کے بال کاٹنے والی ٹیچر کوڈپٹی کمشنر امان انور نے اسکول ٹیچر عاصمہ کو معطل کردیا ۔آن لائن کے مطابق چنیوٹ کے سرکاری اسکول میں طالبات کو سبق یاد نہ کرنے پر خاتون ٹیچر نے پندرہ بچیوں کے سر کے بال کاٹ دئیے۔

دوبارہ غلطی کرنے پر سر گنجا کرنے کی بھی دھمکی دے ڈالی۔طالبات کا کہنا ہے کہ ٹیچر عاصمہ نے بال کاٹنے کے بعد کئی گھنٹوں تک کمرے میں بھی بند رکھا۔والدین کی جانب سے استانی کے ناروا سلوک کی شکایت درج کرانے کے بعد ڈپٹی کمشنر امان انور نے اسکول ٹیچر عاصمہ کو معطل کردیا۔ڈپٹی کمشنر امان انور نے مذکورہ اسکول ٹیچر عاصمہ کے ناروا سلوک کی سی ای او ایجوکیشن سے دو دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ دو ماہ قبل ملتان کے گورنمنٹ ایم اے جناح اسکول میں بھی سالانہ تقریب کے لیے فنڈ نہ دینے پر طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، بعدازاں تشدد کرنے والے 2 اساتذہ کو معطل کردیا گیا تھا۔طالب علم احمر کا کہنا تھا کہ اساتذہ نے پیٹ میں لاتیں ماریں، تینوں اساتذہ کان پکڑوا کر ڈنڈے مارتے رہے جبکہ ساتھی طلباء کا کہنا تھا کہ احمر کو سالانہ تقریب کے لیے 500 روپے فنڈ نہ دینے پر مارا گیا، احمر کو ڈنڈوں، لاتوں، گھونسوں اور مکوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔طالب علم پر تشدد کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر کو بھجوادی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…