پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے ایسے ادارے سے ڈیم فنڈ کیلئے 50لاکھ کی رقم وصول کرلی جو کینسر کابڑاذمہ دار ہے ،اقدام عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قرار،شدید ردعمل

datetime 1  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز وزیراعظم نے ڈیم فنڈ کی تعمیر کے لیے ایک سگریٹ ساز کمپنی سے رقم وصول کی جس پر دنیا بھر میں سماجی کارکنان نے تشویش کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برٹش امریکن ٹوباکو کمپنی کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور ان سے دیامر بھاشا اور مہمنڈ ڈیم کی تعمیر کے لیے 50 لاکھ روپے کا چیک وصول کیا۔

اس اقدام پر ٹوبیکو فری کڈز کے نام سے کام کرنے والے ادارے کے نمائندے ملک عمران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس چیک کی وصولی عالمی ادارہ صحت کے تمباکو کی روک تھام سے متعلق فریم ورک کنونشن (ایف سی ٹی سی) کے آرٹیکل 5.3 کی خلاف ورزی ہے جو کہتا ہے کہ کوئی بھی حکومتی نمائندہ نہ کسی تمباکو بیچنے والی کمپنی کے عہدیدار سے ملاقات کر سکتا ہے اور نہ ہی ان سے فنڈ وصول کر سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسا ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس بات سے لاعلم ہوں کہ پاکستان ایف سی ٹی سی کا دستخط کنندہ ہے۔ پاکستان کسی بھی تمباکو بیچنے والی کمپنی سے فنڈ وصول نہیں کر سکتا، تاہم اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کو انہیں آگاہ کرنا چاہئے تھا۔ ملک عمران نے وفاقی حکومت کے سالانہ بجٹ سےقبل ڈیم فنڈ میں دی جانے والی اس رقم پر حیرانی کا اظہار بھی کیا۔اس پر بات کرتے ہوئے ٹوبیکو کنٹرول پاکستان کے نیشنل کوآرڈی نیٹرخرم ہاشمی کا کہنا تھاکہ مجھے کافی حیرت ہے کہ وزیراعظم عمران خان کئی عرصے سے انسداد تمباکو پر بات کرتے رہے ہیں اور کینسر ہسپتال بھی چلا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایک ایسے ادارے سے ڈیم فنڈ کے لیے رقم وصول کی جو خود ہی کینسر کا ذمہ دار ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی وزیر اعظم کے اس اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…