پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سمندر میں تیل و گیس کی تلاش،4810 میٹر کی تک کھدائی مکمل،بڑی خبر سنادی گئی

datetime 30  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاری کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو ایگزون موبل کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ایلکس والکوف چیئرمین ایل این جی ڈویلپمنٹ ایگزون موبل وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ ارتضیً سید پریذیڈنٹ ایگزون موبل نے وفاقی وزیر پٹرولیم عمرایوب اورمعاون خصوصی ندیم بابر کو ا?ف شور ڈرلنگ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ

ای این ا?ئی کی قیادت میں ایگزون موبل نے جنوری میں کام شروع کیا۔ندیم بابر نے کہا کہ سمندر میں کیکڑا ون سے توانائی وسائل کے روشن امکانات ہیں۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آزادانہ اور محفوظ سرمایہ کاری کی مکمل معاونت کریں گے۔اس کے علاوہ عمر ایوب نے کہا کہ ایکسپلوریشن کے بعد اس جگہ پر روزگار کے بہت اچھے مواقع میسر ہوں گے۔ارتضی سید نے مزیدکہا کہ ایگزون موبل، ا?ف شور ایکسپلوریشن بلاکس اور ایل این جی میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔.ایگزون موبل نے ا?ف شور ڈریلنگ کے لیے ماحول دوست پالیسی بنانے کی بھی ترغیب دی جس کو معاون خصوصی نے سراہا۔اس وینچر میں ایگزون موبل،ای این ا?ئی کے علاوہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل بھی شامل ہیں.جو کہ خاموش شراکت دار ہیں.ایگزون موبل نے 5660 میٹر گہرائی کا ہدف بنایا ہے۔13 جنوری 2019 سے اس جوائنٹ وینچر نے کیکرا ون میں ڈرلنگ شروع کی.تقریبا 4810 میٹر کی تک کھدائی مکمل ہوچکی ہے۔ڈریلنگ اس مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جہاں تیل/گیس کی موجودگی کے امکانات کا تعین ہو جائے گا۔پاکستان میں ایگزون موبل کی سرمایہ کاری سے ایکسپلوریشن اور پروڈکشن سیکٹر کو اچھا سگنل جائے گا۔ پٹرولیم ڈویڑن پاکستان ا?ف شور (ایکسپلوریشن اور پروڈکشن) رولز 2019 اور ماڈل پروڈکشن شیئرنگ ایگریمنٹ 2019 پر بھی ڈرافٹ تیار کر رہا ہی.جس کی توثیق کیبنٹ کرے گی۔ا?یل اور گیس سیکٹر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بیرون ملک سے منگوائے جانے والے آلات پر لاگو ٹیکسوں اور ڈیوٹی پر رعایت بھی دی ہے



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…