اسلام آباد (این این آئی)وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کے حوالے سے دو ملین بیرل یومیہ کی قلت آنے والی ہے، سعودی عرب اوریو اے ای اپنی پیداوار بڑھائینگے، اس وقت 76 بیرل فی ڈالر ہے،تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل پر چلی جائے بری نہیں،ترقی کیلئے جب تک خزانے میں فنڈز نہیں ہوں گے کیسے ہو گی۔منگل کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کے حوالے سے دو ملین بیرل یومیہ کی قلت آنے والی ہے۔ سعودی عرب اور یو اے ای اپنی پیداوار بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت 76 بیرل فی ڈالر ہے، تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل پر چلی جائے بری نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اوگرا کی سمری آئی تھی کہ قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔ کابینہ نے اس پر غور کیا اورفیصلہ کیا کہ ای سی سی میں یہ معاملہ زیر غور لایا جائے گا۔ پاکستان میں ڈیزل 117 روپے‘ چین 130 روپے ہے۔ انہوں نے کہاکہ افریقہ میں 140 روپے فی لیٹر ہے۔ترکی 164‘ پٹرول 98‘ بھارت 143‘ افریقہ 151‘ ترکی 180 روپے فی لیٹر سے زائد ہے۔ یہ تمام ممالک تیل درآمد کرتے ہیں۔ پاکستان میں قیمت سب سے کم ہے۔ گزشتہ حکومت کی وجہ سے خزانہ خالی ملا۔ انہونے کہاکہ سرکلر ڈیٹ 1400 ارب روپے ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ انہوں نے نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ 180 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ چھوڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ایک ڈھال مہیا کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 150 ارب روپے کا بوجھ ہم نے عوام پر نہیں پڑنے دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنا ہر قدم پھونک پھونک کر دیکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی کیلئے جب تک خزانے میں فنڈز نہیں ہوں گے کیسے ہو گی۔