اسلام آباد(نیوزڈیسک)ہماری رقم اب ہمیں واپس کرو! پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، امریکہ سے اربوں ڈالر ز کے بقایاجات مانگ لئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے امریکی معاون وزیرخارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیاء ایلس ویلز نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان نے امریکہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کئے گئے اخراجات کی مد میں چھ ارب ڈالرز کے بقایاجات فوری اداکرنے کا مطالبہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ
پاکستان نے جو تخمینہ لگایا ہے وہ تقریباً چھ ارب ڈالرز ہے جس کا تقاضا کیاگیا ہے تاہم امریکہ پاکستان کی جانب سے بتائی جانیوالی رقم سے مطمئن نہیں اور اس کے خیال میں اتنے اخراجات نہیں ہوئے،علاوہ ازیں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے انٹرا افغان مذاکرات میں تیزی لانے کی حمایت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ امن و استحکام لائے گا۔ منگل کو امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل نے 29 سے 30 اپریل تک پاکستان کا دورہ کیا۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل پر ہونے والی پیش رفت پر پاکستانی قیادت سے بات چیت کی۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، سیکرٹری خارجہ اور اعلیٰ عسکری و سفارتی حکام سے ملاقاتیں کی۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل کے حق میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کو سراہا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ امن و استحکام لائیگا۔ اعلامیہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے انٹرا فغان مزاکرات میں تیزی لانے کیلئے حمایت کی درخواست کی۔