اسلام آباد (این این آئی)امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے انٹرا افغان مذاکرات میں تیزی لانے کی حمایت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ امن و استحکام لائے گا۔ منگل کو امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل نے 29 سے 30 اپریل تک پاکستان کا دورہ کیا۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل پر ہونے والی پیش رفت
پر پاکستانی قیادت سے بات چیت کی۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، سیکرٹری خارجہ اور اعلیٰ عسکری و سفارتی حکام سے ملاقاتیں کی۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل کے حق میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کو سراہا۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ زلمے خلیل زاد نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ امن و استحکام لائیگا۔ اعلامیہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے انٹرا فغان مزاکرات میں تیزی لانے کیلئے حمایت کی درخواست کی۔