اسلام آباد(نیوزڈیسک)بلاول بھٹو کے حالیہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی شدیدتنقید ’ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں‘ کے نام سے ٹرینڈ بنالیا۔۔بلاول پر الزامات کی بارش، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی سلیم صافی کے راؤ انوار سے متعلق سوال کے جواب میں پاک فوج کے
ترجمان نے ایک اہم سیاسی جماعت کی جانب اشارہ کیاتھا کہ وہ پی ٹی ایم کو سپورٹ کرتی ہے جبکہ راؤ انواربھی ان ہی کا بچہ ہے، بعد ازاں پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ذریعے سیاسی بیانیہ نہیں دلوانا چاہئے، انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”خان صاحب“ اس طرح سیاسی بیانیہ دینے سے ادارے متنازعہ ہوجاتے ہیں تعلیم، ایجوکیشن پالیسی،انتہاپسندی اور دہشت گردی پر بات وزیرداخلہ کو کرنی چاہئے اور خارجہ پالیسی پر وزیرخارجہ کو، بلاول زرداری کے پاک فوج کے ترجمان کے ریمارکس پر تبصرے کے بعد سوشل میڈیاپر شدید ردعمل سامنے آیا ہے سوشل میڈیا صارفین نے بلاول کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ کرنے کے بجائے اپنے والد سے جعلی اکاؤنٹس، راؤ انوار اور عذیر بلوچ جیسے لوگوں کے بارے میں پوچھیں، سوشل میڈیا صارفین نے بلاول زرداری کے ردعمل کو ”کرپشن چھپانے“ کے لئے پروپیگنڈہ قرار دے دیا،بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور کمنٹس کئے کہ ”ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں“