اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کو بتایاگیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے پانچ ماہ میں 1681ملین ڈالر غیر ملکی قرضہ حاصل کیا۔ منگل کو وقفہ سوالات کے دور ان وزارت خزانہ کی جانب سے بتایاگیاکہ پی ٹی آئی حکومت نے پہلے پانچ ماہ 1681 ملین ڈالر غیر ملکی قرضہ حاصل کیا۔وزارت خزانہ نے کہاکہ پانچ ممالک 741 ملین ڈالر کا قرضہ لیا گیا۔وزارت خزانہ نے کہاکہ چین سے 700 ملین ڈالر،فرانس سے 15 ملین ڈالر قرضہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق جاپان سے 26 ملین ڈالر قرضہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق 2 غیر ملکی کمرشل
بنکوں سے 429 ملین ڈالر قرضہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق 6 غیر ملکی مالیاتی اداروں سے 511 ملین ڈالر کا قرضہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق ادائیگیوں کے توازن میں مدد کیلئے سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر یو اے ای سے 1 ارب ڈالر لیا گیا۔وقفہ سوالات کے دور ان یکم جولائی 2018 سے فروری 2019 تک ادا شدہ قرضوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں۔ وزار ت خزانہ نے بتایاکہ پی ٹی آئی حکومت نے فروری 2019 تک 27ہزار 376 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق 3395 ملین امریکی ڈالر کا غیر ملکی قرضہ واپس کیا۔