کرائسٹ چرچ(سی پی پی )نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کرائسٹ چرچ کے مضافاتی علاقے سے ملنے والا بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کی ایک اور بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ کرائسٹ چرچ کے قریبی قصبے سے ملنے والا بارودی مواد ناکارہ بنادیا گیا۔ ایک مشتبہ شخص کو
حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ خالی اراضی پر بارودی مواد پڑا ہے جس پر پولیس نے ہنگامی بنیادوں پر پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر کچھ گھروں کو خالی بھی کرایا ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنایا جبکہ مضافاتی علاقے سے بتیس سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔