اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

 ملک میں نیب چلے گا یا معیشت، دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے، آصف علی زر داری  نے دھمکی دے دی، بڑے اقدام کا اعلان

datetime 29  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں نیب چلے گا یا معیشت، دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اگر میاں صاحب کو ضرورت ہے تو لندن چلے چائیں، وہ کہاں جائینگے؟اللہ سب کو صحت دے۔

پیر کو سابق صدر آصف علی زرداری عدالت میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہوئے تو صحافیوں نے سوالات کئے۔ایک سوال کے جواب میں سابق صدر آصف علی زر داری نے کہا کہ یا نیب چلے گا یا معیشت چلے گی لیکن دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت 5 سال پورے کریگی؟ جس پر آصف علی زر داری نے کہاکہ خدانخواستہ۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے لندن جانے سے متعلق سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ اللہ سب کو صحت دے، اگر میاں صاحب کو ضرورت ہے تو لندن چلے جائیں، وہ کہاں جائیں گے۔مولانا فضل الرحمان کی تحریک میں شمولیت سے متعلق سابق صدر نے کوئی جواب نہیں دیا اور صرف ’انشاء اللہ‘ کہا۔آخر میں سابق صدر نے صحافیوں سے کہا کہ ’پھر نہیں کہنا میں بولتا نہیں ہوں۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ سر خان صاحب کی حکومت کو کوئی مشورہ دینا چاہیں گے۔ جس پر سابق صدر نے کہاکہ مشورہ دیں گے بھی تو اس کو سمجھ نہیں آئیگا۔صحافی نے پھر سوال کیا کہ سر آج  کل عمران خان کے حوالے سے زیادہ ہی خبریں گردش کررہی ہیں کیا کہنا چاہیں گے؟۔ آصف علی زر داری نے جواب دیا کہ ملک میں احتساب نہ احتساب نہ جمہوریت اور ناہی معیشت ٹھیک ہے،ملک میں ناہی حرکت ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…