بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف  مظاہروں کا اعلان کردیا،دھماکہ خیز اقدام

datetime 27  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا نے صوبائی حکومت کے خلاف یکم مئی کو مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے بلین ٹری سونامی کے بارے میں چائنا میں جھوٹ بول کر ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے،جب پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ بلین ٹری سونامی پر آئیگی تو ہم رپورٹ کے خلاف نیب میں درخواست دیں گے۔ ہفتہ کویہاں پاکستان پیپلز پارٹی پختونخواہ کے صدر ہمایوں خان نے صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی چیئرمین کے ساتھ ملاقات میں کافی چیزیں زیر بحث آئی ہیں،

کے پی کے میں فنانشل معاملات پر تفصیلی بحث ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ  بلین سونامی ٹری پروجیکٹ سے متعلق بلاول بھٹو کو بریفنگ دی۔بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں ایک ارب درخت لگائے ہیں، عمران خان نے چائنہ میں پانچ ارب درخت لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یکم مئی کو مہنگائی کے خلاف مزدوروں کے ساتھ احتجاج کا پروگرام بنایا ہے۔ انہوکں نے کہاکہ کے پی کے میں تمام ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں، صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ بلین ٹری سونامی پر آئیگی تو ہم رپورٹ کے خلاف نیب میں درخواست دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں خیبرپختونخواہ کی کرپشن کا پہلے ہی پتا تھا۔انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان کے عوام گواہ  ہیں کہ موجودہ حکومت جھوٹ کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان مہنگائی اور مختلف مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوگ مہنگائی سے تنگ آگئے ہیں، لوگوں کو بیروزگار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا میں الیکشن آرہے ہیں،تحریک انصاف کے فاٹا سے متعلق بیانات جھوٹ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پہلے سے کہتے رہے ہیں کرپشن ہوتی رہی ہے اور صوبے کا پیشہ ضائع ہورہا ہے، ہم چاہتے ہیں ملک کی ترقی کے لیے کام کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی کی کرپشن پر پورے پاکستان کے عوام چیخ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے پی کے کی تنظیم سازی مکمل ہے، تنظیمی طور پر ہماری پارٹی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کارکن ناراض بھی ہیں تو ہم کارکنوں کو منانے کیلئے ان کے گھروں میں جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی کرپشن سے متعلق تمام ثبوت نیب میں دیئے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…