کابل(این این آئی)فغان صدر اشرف غنی نے ارکان پارلیمنٹ کومشورہ دیاہے کہ وہ امن و مصالحت کے مذاکراتی سلسلے کا حصہ بننے سے گریز نہ کریں۔باقاعدگی سے امن و سلامتی کے لیے تجاویز پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے،دوسری جانب اشرف غنی نے اگلے ہفتے کے
دوران لویا جرگا کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اِس اجلاس میں شرکت کے لیے ہزاروں سیاستدانوں، مذہبی علماء اور سول سوساسٹی کے نمائندوں کو صدارتی دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے نئی ملکی پارلیمنٹ کا افتتاح کر دیا ، انہوں نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اراکین کو مشورہ دیا کہ وہ امن و مصالحت کے مذاکراتی سلسلے کا حصہ بننے سے گریز نہ کریں۔ غنی نے کہاکہ باقاعدگی سے امن و سلامتی کے لیے تجاویز پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے، اپوزیشن کے کئی لیڈروں نے حکومت کی عدم توجہ کی بنیاد پر پارلیمان کے چار روزہ اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ دوسری جانب اشرف غنی نے اگلے ہفتے کے دوران لویا جرگا کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ اِس اجلاس میں شرکت کے لیے ہزاروں سیاستدانوں، مذہبی علماء اور سول سوساسٹی کے نمائندوں کو صدارتی دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔