ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

آغاسراج کی 35 گاڑیوں اور کروڑوں کی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا گیا، عدالت نے نیب کو حکم جاری کر دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس کی تیاری کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آغا سراج کی 35 گاڑیوں اور کروڑوں روپے جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے،سراج درانی اور دیگر کے خلاف تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں،عدالت نے نیب کو 4 ہفتوں میں ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا چیف جسٹس نے نیب ڈائریکٹر سے کہا

کہ یہ اب نیب کا سر درد ہے ہیڈ کوارٹر آپ کو اپروول دیتا ہے یا نہیں،سراج درانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سراج درانی جیل میں ہیں درخواست ضمانت کی سماعت جلد مکمل کی جائے،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم کیا بول سکتے ہیں صدیوں بعد بھی کچھ لوگوں کا ضمیر زنجیروں کے پیچھے ہے،نیب نے چار ہفتوں میں ریفرنس دائر نا کیا تو ملزمان کی درخواست ضمانت پر دلائل سن لیں گے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…