جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے 

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج منگل کو بھی شدید مندی کی لپیٹ میں رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید 497.66پوائنٹس کی کمی سے 36404.03پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ76.06فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو92ارب98کروڑ55لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔اور کاروباری حجم بھی صرف11کروڑ96لاکھ شیئرز تک محدود رہا ۔

گزشتہ روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کے بجائے سرمایہ نکالنے کو ترجیع دینے کے باعث شدید مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 36136پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن 36ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری شروع کی گئی جس سے ریکوری آئی لیکن مارکیٹ مندی کی گرداب سے نہ نکل سکی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 497.66پوائنٹس کی کمی سے 36404.03پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس218.72پوائنٹس کی کمی سے 17324.85پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 1017.64پوائنٹس کمی سے59275.27پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 334.69پوائنٹس کی کمی سے26632.90 پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر330کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے62کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،251کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں92ارب98کروڑ55لاکھ روپے سے زائدکی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر73کھرب99 ارب19 کروڑ11لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روز11کروڑ96لاکھ 5ہزار شیئرز کا کاروبار ہو اجو پیر کی نسبت 63لاکھ59ہزارشیئرز کم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے

جس کے حصص کی قیمت 94.44روپے اضافے سے6594.44روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت 11.91روپے اضافے سے781روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپ موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 165.62روپے کمی سے3146.86روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت40.50روپے کمی سے1630روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے لوٹی کیمکل ،کے الیکٹرک،سوئی ناردرن گیس،بینک آف پنجاب،پایونیئرسیمنٹ ،پاک الیکٹران ،میپل لیف،فوجی سیمنٹ،ٹی آر جی پاکستان اور یونٹی فوڈزکے حصص سرفہرست رہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…