جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پولیو مہم کیخلاف گھنائونی سازش کا پردہ چاک

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیو مہم کے خلاف سازش کا پردہ چاک ، بے ہوشی کا ڈرامہ کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی، ویکسین پینےوالے 700سے زائد بچے ٹھیک نکلے، ہسپتال میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے ذمہ داروں کو گرفتار نہ کیا جاسکا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر

ایک ویڈیوگردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص بچوں کو ہسپتال میں بیہوشی کا ڈرامہ کرنے کا کہتا ہے جس پر کمرے میں موجود تمام بچے اپنی اپنی جگہ پر لیٹ جاتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں جیسے وہ بیہوش ہوں ، اسی دوران ویڈیو میں ایک اور شخص کہتا سنائی دیا جاتا ہے کہ دیکھیں یہ بچے پولیو ویکسین پینے کےبعد بیہوش ہوگئے ہیں، ہسپتال میں ان بچوں کا چیک اپ کیاجاتا ہے جہاں تمام بچے بالکل صحت مند ثابت ہوتے ہیں۔ قبل ازیں مذکورہ شخص گاڑی میں بیٹھے بچوں کو پشتو میں کہتا ہے کہ تم کو غلط قطرے پلائے گئے ہیں،ویڈیو میں بچوں کی حالت ٹھیک نظر آ رہی ہے اور وہ ہنس رہے ہیں،مذکورہ شخص بچوں سے پوچھتا ہے تم اب کدھر جا رہے ہو؟ کیا ہسپتال جا رہے ہو؟ ۔واضح رہے بچوں سے ڈرامہ کروانے کے بعد مشتعل افراد نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اوربنیادی مرکز صحت کی عمارت کو آگ لگادی تھی، بعد ازاں وزیرصحت خیبرپختونخوا ہشام انعام اللہ نے کہاہے کہ پولیو ویکسین بالکل ٹھیک ہے کوئی خطرے کی بات نہیں،ہسپتالوں میں بچوں سے ملاقات کی، سب کی حالت ٹھیک تھی،ایک سازش کے تحت یہ صورتحال پیدا کی گئی ،تمام والدین کو یقین دلانا چاہتا ہوں کوئی خطرے کی بات نہیں،مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ دوسری جانب ملک بھر میں انسداد پولیو کی مہم زو ر و شور سے جاری ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…