اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کا (ن) لیگ کے دور میں معیشت کی بہتری کا اعتراف،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ سال 2009 سے 2013 کے دوران معاشی ترقی کی شرح 2.8 فیصد تھی جو 2014 میں 4 فیصد ہو ئی اور بتدریج بڑھ کر 2018 میں 5.2 فیصد ہو گئی۔وزارت خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ یکم جون 2018 سے اب تک ڈالر کی قیمت میں
اضافے سے بیرونی قرضہ 1 ہزار 657 ارب روپے مزید بڑھ گیا ۔رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف4398 ارب روپے ہے، فروری 2019 میں 2566 ارب روپے جمع کرنے تھے لیکن 2331 ارب روپے وصول ہو سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نے اسدعمر کے استعفے کے بعد عبدالحفیظ شیخ کومشیر خزانہ بنا دیا ہے اوروہ اب ملکی معیشت سے متعلق اقدامات اٹھا رہے ہیں