اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

وزیر اعظم کے دوررہ ایران سے دونوں ممالک کے تعلقات میں وسعت آئیگی : صدر ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ

datetime 21  اپریل‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کے دورہ ایران سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں وسعت آئے گی ،نئے معاہدے کر کے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم میں کئی گنا اضافہ ممکن ہے ، دونوں ممالک بینکنگ نظام کے اجراء کیلئے عملی اقدامات کریں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ

دونوں برادر اسلامی ملکوں کے سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور بین الاقوامی امور پر ہمیشہ دوستانہ اور مضبوط تعلقات قائم ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کا حالیہ دور ے سے ان تعلقات میں مزید پختگی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے اور ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنا چاہیے ۔وفود کی سطح پر تبادلے ہونے چاہئیں اور خصوصی طور پر صنعتی اور تجارتی وفود معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ معاشی تعلقات کو حقیقی معنوں میں پائیدار بنیاد فراہم کرنے کے لئے بینکنگ نظام کا اجراء نا گزیر ہے اور اس کے لئے دونوں ممالک بینکوں کی شاخوں کے قیام کیلئے تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایران میں موجود منافع بخش تجارتی اور اقتصادی مواقعوں سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے ۔ ایران پیٹرو کیمیکل ،توانائی اور ادویات کے شعبوں میں پاکستان کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ پاکستان بھی اپنی زرعی اجناس اور پھلوں سمیت دیگر اشیاء ایران کو برآمد کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…