جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

بلدیاتی ٹیکس میں مجوزہ اضافہ ناقابل قبول ہے : اسلام آباد چیمبر آف کامرس

datetime 17  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے آئندہ بجٹ میں ٹریڈ لائسنس فیس، بورڈ ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور واٹر چارجز میں کئی گنا اضافہ تجویز کیا ہے جس کو وفاقی دارالحکومت کی تاجر برادری یکسر مسترد کرتی ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ایم سی آئی فوری طور پر ٹیکسوں میں

مجوزہ اضافے پر نظرثانی کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے شیخ محمد سلیمان کی قیادت میں چیمبر کا دورہ کیا ۔ وفد میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر شیخ عاطف اکرام، حاجی شیخ منیر، حاجی شیخ اقبال، نثار انور سیٹھی، شیخ محمد اعجاز، خالد چوہدری، محمود احمد وڑائچ، کامران احمد سیٹھی، کوہات سے کاشف اقبال سیٹھی اور دیگر شامل تھے۔افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ بلدیاتی قانون کے مطابق کوئی بھی نیا ٹیکس عائد کرنے یا موجودہ ٹیکس میں اضافہ کرنے کیلئے عوامی مفاد میں اخبارات میں اشتہار دینا ضروری ہے اور پبلک سماعت کے بغیر اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے معاشی حالات پہلے ہی بہت خراب ہیں جس وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے اور تاجر بردری پریشان ہے۔ ان حالات میں کسی بھی قسم کا نیا ٹیکس لگانا تاجر برادری کو مزید مسائل میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم سی آئی ایسے اقدامات اٹھانے سے پہلے چیمبر اور مارکیٹ ایسوسی ایشنوں کو پوری طرح اعتماد میں لے اور ان کے ساتھ مکمل مشاورت کر کے ٹیکسوں میں ردوبدل کرے تا کہ کاروباری سرگرمیوں کو مزید نقصانات سے بچایا جا سکے۔آئی سی سی آئی کے قائم مقام صدر نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے لہذا پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اس بابرکت ماہ میں عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…