پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین کے ساتھ تجارتی معاہدے،اربوں ڈالرز جرمانے سے بچنے کے لئے ملائشیاء مجبور،گھٹنے ٹیک دیئے،وزیراعظم مہاتیر محمد کا بڑا اعلان

datetime 16  اپریل‬‮  2019 |

کوالالمپور (این این آئی )ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے متنازع اسکیم پر معاہدہ ہونے کے بعد کہا ہے کہ چینی ریلوے کی بحالی نہ کی جاتی تو 5 ارب ڈالر کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تفصیلات بتاتے ہوئے ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس دوبارہ مذاکرات کرنے یا منصوبہ معطل کرنے کی وجہ سے 5.3 ارب ڈالر ادا کرنے

کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ہم نے مذاکرات کا راستہ اپنایا اور معاہدے کو برابری کی بنیاد پر کیا تاکہ ملیشیا کی عوام کو ترجیح دی جاسکے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اسکیم میں شامل چینی کمیونکیشن کنسٹرکشن کمپنی ملیشیا کے ادارے کے ساتھ مل کر کام کرے گی جس سے ملیشیا پر بوجھ کم ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملیشیا اور چین گزشتہ دور حکومت کے منصوبے کو ان کے اقتدار کھونے کے بعد دوبارہ بحال کرتے ہوئے اسے 30 فیصد کم لاگت میں آگے بڑھانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔یہ بیجنگ کی جانب سے سرمایہ کاری کیے گئے انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سے ایک ہے جسے حکومت کے بدلنے کے بعد روکا گیا تھا کیونکہ نئے حکمراں قومی قرضے کو کم کرنا کرپشن کے ذریعے کیے گئے معاہدے کو روکنا چاہتے تھے۔ملیشیا اور چین نے اس منصوبے کا دوبارہ آغاز 10.7 ارب ڈالر کی کم لاگت میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے ملیشیا کے سابق حکمراں نجیب رزاق کے قریبی اتحادی بیجنگ سے ملیشیا کے تعلقات میں بہتری ہوگی۔شمالی ملیشیا کے مشرقی ساحلی پٹی پر 640 کلومیٹر طویل ریل لنک تھائی لینڈ سرحد کے قریب واقع ہے اور اسے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انفراسٹرکچر کے منصوبے کا اہم منصوبہ بھی جانا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…