بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

1970 کی تصویریں مل سکتی ہیں ، اربوں کی جائیداد کی رسیدیں نہیں مل سکتیں، مریم نواز کو میاں نواز شریف کی پرانی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، شریف خاندان کو شدید تنقید کا سامنا

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد میاں نواز شریف کی 1970ء کی ایک تصویر شیئر کی جو کہ کینیڈا کے ایک دورے کی تھی، مریم نواز نے یہ تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ دیکھیں مجھے کیا ملا؟ مریم نواز کی جانب سے یہ تصویر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، معروف صحافی جنید سلیم کی جانب سے بھی مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے لکھا کہ حیرت ہوتی ہے کہ محترمہ کے پاس 1960ء کے زمانے

کی تصویریں موجود ہیں جو انٹرنیٹ پر ملنا بھی مشکل ہیں لیکن 90 کی دہائی میں خریدی جائیدادوں کی رسیدیں نہیں۔ اس کے بعد تنقید کا ایسا آغاز ہوا کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ایک خاتون صارف ڈاکٹر سائرہ نے کہا کہ اتنی پرانی تصویریں ہیں، پر رسیدیں نہیں ہیں۔ مسٹر بلوچ نامی صارف نے لکھا کہ اب طبیعت خراب نہیں ہوتی؟ جیل میں تو تین تین اٹیک ہوتے تھے ہر روز بقول آپ کے؟ ایک اور صارف شداد مروت نے لکھا کہ 1970ء کی تصویر مل سکتی ہے مگر اربوں کی جائیدادوں کی ایک رسید بھی نہیں مل سکتی ہے، اس کے بعد انتہائی نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…