پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

تعمیراتی کام کا انوکھا شاہکار،پشاوربس ریپڈ ٹرانزٹ کے انڈر پاس میں گیس پائپ لائن نے عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)ہشت نگری کے قریب بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے انڈر پاس میں گیس پائپ لائن موجود ہے جس کے باعث وہاں سے گزرنے والے افراد کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابقگزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کی انسپیکشن ٹیم نے پشاور میٹرو میں کئی خامیوں اور نقص کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ایک خاتون بھی آزمائشی سروس کے دوران میٹرو بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔ بی آر ٹی منصوبے میں ایک اور خامی سامنے آئی ہے اور پشاور میں ہشت نگری کے مقام پر عوام کے گزرنے کے لیے بنائے گئے انڈر پاس

میں گیس کی دو پائپ لائن موجود ہیں۔پشاور میٹرو میں ہشت نگری کے مقام پر پیدل سڑک پار کرنے والوں کے لیے انڈر پاس تو بن گیا تاہم گیس پائپ لائن منتقل نہیں کی گئی جس کے باعث گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور زمین سے ساڑھے 6 فٹ اوپر یہ لائنز کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔سوئی گیس حکام کے مطابق منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث گیس لائن کی منتقلی رہ گئی اور پائپ کی منتقلی کے لیے پی ڈی اے سے 3 لاکھ روپے مانگے ہیں، رقم ملتے ہی گیس پائپ لائن دوسری جگہ منتقل کر دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…