لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری کے استعفیٰ کے افواہیں گردش کرتی رہیں تاہم اعجاز چوہدری نے زیر گردش اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری وزیر اعلی پنجاب سے اختلافات کی خبریں بھی بالکل من گھڑت اور نہایت مضحکہ خیز ہیں۔
گزشتہ روز خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اعجاز چوہدری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اورانہون نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، سیکرٹری جنرل ارشد داد کو بھجوا دیا جس میں قیادت سے شکوہ کیاگیا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوتے ہوئے بھی کام نہ ہوں تو پھر کیا کیا جاسکتا ہے، مجھ سمیت کارکنوں کو حکومت نظر انداز کر دیتی ہے۔کام نہ ہونے کے باعث شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کارکنوں میں بھی مایوسی اور بد دلی پھیل رہی ہے، ایسے حالات میں کام جاری نہیں رکھ سکتا۔تاہم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدر نے زیر گردش اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی کہ مستعفی ہونے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، بطور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے اختلافات کی خبریں بھی بالکل من گھڑت اور نہایت مضحکہ خیز ہیں، اہل خبر و قلم قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ اطلاعات کی ترویج سے گریز کریں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری کے استعفیٰ کے افواہیں گردش کرتی رہیں تاہم اعجاز چوہدری نے زیر گردش اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری وزیر اعلی پنجاب سے اختلافات کی خبریں بھی بالکل من گھڑت اور نہایت مضحکہ خیز ہیں۔