جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری پر سختی سے عمل درآمد کا حکم،سرکاری ملازمین کی شامت آگئی

datetime 12  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری نہ لگانے والے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا ہے۔

صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے اس سلسلہ میں تمام ایم ایس حضرات اورسی ای اوزکو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری کا بنیادی مقصد ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے لئے ڈاکٹر حضرات کی دستیابی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملہ کی بائیو میٹرک مشینوں پر حاضری کی روزانہ کی رپورٹ بھجوائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے عزم کے ساتھ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے مریضوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا معیار بہتر کر کے نجی ہسپتالوں میں مہنگا علاج کروانے پر مجبور مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں کی طرف لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔  سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری نہ لگانے والے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا ہے۔صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے اس سلسلہ میں تمام ایم ایس حضرات اورسی ای اوزکو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…