لاہور (پ ر) بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ لاہور میں پہلی مرتبہ شعبہ صحت میں جگر اور گردے کے امراض کے لیے فری کلینک کا آغاز ہو گیاہے، دنیا کے معروف ترین کنسلٹنٹس کی زیر نگرانی اب تک 34 جگر اور 100 سے زائد کڈنی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال آرچرڈ لاہور میں پہلی مرتبہ شعبہ صحت میں جگر اور گردے کے امراض کے لیے دنیا کے معروف ترین کنسلٹنٹس کی زیر نگرانی 13 اپریل سے
15 اپریل روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک فری کلینک کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جدید سہولیات اور ماہرین کی زیرنگرانی ہر عمر کے افراد کا چیک اپ کیا جائے گا۔ بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال کی ٹیم نے فری کلینک کے آغاز کے ساتھ شعبہ صحت میں ایک نئے سنگ میل کی بنیاد رکھ دی ہے، بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ہسپتال ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر ہے یہاں اب تک 34 جگر اور 100 سے زائد کڈنی ٹرانسپلانٹ کے کامیاب آپریشن کیے جا چکے ہیں۔