جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاک فوج کے4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی ،نام بھی سامنے آگئے

datetime 12  اپریل‬‮  2019 |

راولپنڈی (آن لا ئن ) پاک فوج میں4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پا ک فوج میں 4میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل اظہرعباس اور میجر جنرل فیض حمید شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ریٹا ئر ہو نے کی وجہ سے میجر جنرلز کو عہدوں پر ترقی دی گئی ہے جن کا نوٹیفکیشن کل جا ری کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاک فوج کے 40 آرمی آفیسرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ ان کی پروموشن کا فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والے پروموشن بورڈ کے اجلاس کیا گیا تھا ۔ ترقی پا نے والو ں میں بریگیڈیئر کمال اظفر، بریگیڈیئر محمد علی خان، بریگیڈیئر محمد کاشف آزاد، بریگیڈیئر ماجد جہانگیر، بریگیڈیئر اظہر وقاص اور بریگیڈیئر عاکف اقبال ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ بریگیڈیئر عمر احمد بخاری، بریگیڈیئر محمد احسن خٹک، بریگیڈیئر عنایت حسین، بریگیڈیئر عادل امین، بریگیڈیئر محمد حسن خٹک اور بریگیڈیئر محمد عامر مجید کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز کو بھی ترقی دی گئی ہے جن میں بریگیڈیئر احسن الطاف، بریگیڈیئر سید نصرف رضا، بریگیڈیئر کرامت حسین شاہ بخاری، بریگیڈیئر فرخ سید، بریگیڈیئر قدرت اللہ ملک، بریگیڈیئر عامر اکرام، بریگیڈیئر، شاہد حمید چوہدری، بریگیڈیئر محمد قاسم بٹ، بریگیڈیئر فرحان طیب اور بریگیڈیئر افشین اقبال شامل ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…