جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پلواما حملے پر بھارتی ڈوزیئرکے معاملہ پر پاکستان نے بھارت سے مزید سوالات کے جواب مانگ لئے ،بڑی پیشکش

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پلواما حملے پر بھارتی ڈوزیئرکے معاملہ پر پاکستان نے بھارت سے مزید سوالات کے جواب مانگ لئے ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو ملاقات کیلئے بلاکر وزارت خارجہ کے ڈی جی برائے جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل نے سوالنامہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک سوالنامہ بھارت کے حوالے کیا ہے جس میں آٹھ کے قریب سوالات کے جواب طلب کئے گئے ہیں، بھارت سے پوچھا گیا کہ اس نے اب تک پاکستان کی تحقیقات کے بعد پوچھی گئی مزید معلومات کا جواب کیوں نہیں دیا، اس کے علاوہ بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ کالعدم جیش محمد کے مبینہ ترجمان محمد حسن کے بارے میں معلومات فراہم کرے کہ وہ کون ہے، اس کی مکمل معلومات پاکستان کو فراہم کی جائیں، پاکستان نے کالعدم جیش کے مبینہ ترجمان کے فون کے سم کارڈ کا بھی مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے کہ یہ سم کارڈ کس فون میں استعمال کیا گیا، کس نمبر پر استعمال کیا گیا، اس کا آئی پی ایڈریس کیا ہے، اس پر کہاں کہاں واٹس ایپ کال کی گئیں، یہ کالز کن نمبروں پر کی گئیں، سم کارڈز کا ڈیٹا بھی فراہم کرنے کو کہا گیا ، پاکستان کی طرف سے ایک بار پھر بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ قابل عمل ثبوت اور شواہد فراہم کرے پاکستان کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائیگا۔ پلواما حملے پر بھارتی ڈوزیئرکے معاملہ پر پاکستان نے بھارت سے مزید سوالات کے جواب مانگ لئے ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو ملاقات کیلئے بلاکر وزارت خارجہ کے ڈی جی برائے جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل نے سوالنامہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک سوالنامہ بھارت کے حوالے کیا ہے جس میں آٹھ کے قریب سوالات کے جواب طلب کئے گئے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…